Urdu News Updates میں15 روز کی توسیع کا فیصلہ

ڈاؤن میں15 روز کی توسیع کا فیصلہ


Lockdown Corona Viruses Pakistan

حکومت نے کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صوبائی حکومتیں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گی۔

یہ اہم فیصلہ"" وزیراعظم عمران خان ""کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ""کورونا وائرس". صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی"" نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر"" کے اعدادوشمار پر شرکا کو بریفنگ دی گئی

یاد رہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں 28"" اپریل تک توسیع کی گئی تھی۔

قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ""وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر"" کے سربراہ ""اسد عمر". کا کہنا تھا کہ ""9 مئی تک لاک ڈاؤن"" کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں صوبوں نے بھی اپنی اپنی تجاویز دیں۔ ہم ملک بھر میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچا جا سکے

ان کا کہنا تھا کہ ""رمضان المبارک" ہر مسلمان کے لئے اہم ترین مہینہ ہوتا ہے، اس دوران پاکستان کے کسی بھی حصے میں سحر اور افطار میں شیڈنگ نہیں ہوگی

ادھر پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سحر وافطار کے وقت دودھ دہی کی دکانیں کھولنے کی اجازت جبکہ افطار کے اجتماعات پر پابندی ہوگی

واضح رہے کہ یہ فیصلہ ""وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار"" کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ""کورونا وائرس". کے پھیلاؤ، اس کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی غور کیا گیا۔"

corona cases, corona updates, corona cases Pakistan, corona cases in Pakistan, Pakistan Corona Virus, Corona virus in Pakistan, Corona Pakistan updates, coronavirus Pakistan, Corona symptoms, Corona virus cases, Corona virus update, coronavirus in Pakistan, Corona in Pakistan update, Corona death, world Corona cases, Corona worldometer, Italy, Corona updates, corona virus world, Corona in India, Corona Italy, who, Corona virus symptoms, WHO Corona, Corona cases in world

Comments

Popular posts from this blog

Urdu News Updates دنیا کی معروف ترین نجومی بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟

Urdu News Updates ویتنام نے ایسا کیا کیا کہ وہاں ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا"