Urdu News Updates طارق جمیل اور جاوید میانداد کے بیانات پر سوشل میڈیا پر بحث

مولانا طارق جمیل اور جاوید میانداد کے بیانات پر سوشل میڈیا پر بحث


corona virus pakistan update

corona virus updates pakistan



کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے قائم کردہ 'کورونا ریلیف فنڈ 'میں عطیات جمع کرنے کے لیے 'لائیو ٹیلی تھون احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیش' کا انعقاد کیا گیا تاہم اس ٹیلی تھون میں دیے گئے عطیات سے زیادہ جو چیز سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہی وہ تھے مولانا طارق جمیل کی دعا، وزیراعظم عمران خان اور سابق کرکٹر جاوید میانداد کے بیانات پاکستان کی مشہور مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل کی جانب سے کرائی گئی دعا پر بعض میڈیا کے ارکان اور خواتین تھوڑے خائف نظر آئےمولانا طارق جمیل نے ’احساس ٹیلی تھون‘ کے دوران دعا میں میڈیا کو تنقید نشانہ بنایا اور کہا کہ جتنا جھوٹ میڈیا پر بولا جاتا ہے کہیں اور نہیں بولا جاتا اور اس کی وجہ سے بڑے مسائل پیدا ہوئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ٹی وی چینل کے مالک نے انھیں کہا کہ اگر میڈیا پر جھوٹ نہ بولا جائے تو میڈیا نہیں چل سکتامولانا طارق جمیل کے اس بیان پر حامد میر سمیت متعدد صحافیوں نے ردعمل دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ٹی وی مالک کا نام بتائیں ورنہ ایسے تمام میڈیا کو بدنام کرنا مناسب نہیں مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا تھا کہ میڈیا نے مولانا طارق جمیل کو ایک ہیرو اور سلیبرٹی بنایا اور آج انھوں نے تمام پاکستانی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے خطاب کے دوران معاشرے میں پھیلتی مبینہ بےحیائی کا بھی تذکرہ کیا۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مولانا طارق جمیل کو کورونا وائرس کو اللہ کا عذاب کہنے اور خواتین کے لباس کو اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانے پر تنقید کا نشانہ بنایا میر جاوید کا کہا تھا کہ اپنے' 16' منٹ کے بیان میں مولانا طارق جمیل نے ساڑھے تین منٹ عالمی وبا کا تعلق بے حیائی، خواتین کے کپڑوں، ناچ گانے جیسی چیزوں سے جوڑنے میں لگایا ایک صارف فائقہ آیاز نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے تمام فالوورز سے معافی مانگنا چاہتی ہوں کہ میں ایک دفعہ دوپٹے سے سر ڈھانپے بغیر باہر گئی، نہیں جانتی تھی یہ عالمی وبا کی وجہ بن جائے گا مہرین طلحہ کا کہنا تھا میں اس دن کا انتظار کر رہی ہوں جب مولانا طارق جمیل اپنی دعا میں مردوں کو خواتین کو تشدد اور ریپ کا نشانہ نہ بنانے کا کہیں گےتاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے مولانا طارق جمیل 'کی دعا کو پسند بھی کیا اور ان پر اور ان کی دعا پر اعتراض کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایاعمر نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ 'مولانا طارق جمیل 'کی چند باتوں سے اختلاف کرنا جائز ہے لیکن مولانا وہ واحد شخص ہیں جو اپنی تقاریر میں کبھی نفرت کا پرچار نہیں کرتے بلکہ صرف محبت اور امن کا پیغام دیتے ہیں'


Corona cases, corona updates, corona cases Pakistan, corona cases in Pakistan, Pakistan Corona Virus, Corona virus in Pakistan, Corona Pakistan updates, coronavirus Pakistan, Corona symptoms, Corona virus cases, Corona virus update, coronavirus in Pakistan, Corona in Pakistan update, Corona death, world Corona cases, Corona worldometer, Italy, Corona updates, corona virus world, Corona in India, Corona Italy, who, Corona virus symptoms, WHO Corona, Corona cases in world

Comments

Popular posts from this blog

Urdu News Updates دنیا کی معروف ترین نجومی بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟

Urdu News Updates ویتنام نے ایسا کیا کیا کہ وہاں ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا"