Urdu News Updates کش محلول اور سورج کی روشنی سے وائرس کے خاتمے کے دعووں کی حقیقت کیا ہے

جراثیم کش محلول اور سورج کی روشنی سے وائرس کے خاتمے کے دعووں کی حقیقت کیا ہے

trump corona virus


امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا لوگوں کو جراثیم کش محلول کے انجیکشن لگانے اور کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج میں الٹرا وائلٹ شعاعیں مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں 

پہلا دعویٰ
میں نے اس جراثیم کش دوا کو ایک منٹ میں کام کرتے دیکھا ہےاور یہ چیز ہم جسم میں انجیکشن لگا کر کر سکتے ہیں یا اس سے اندر کی صفائی بھی کر سکتے ہیں یہ چیز پھیپھڑوں کے اندر پہنچ کر زبردست کام کر سکتی ہےصدر ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ اس وائرس کے مریضوں کو جراثیم کش محلول کے انجیکشن لگانے سے شاید اس وائرس کے علاج میں مدد مل سکےسطح زمین پر تو جراثیم کش محلول کے سپرے سے وائرس کو مارا جا سکتا ہے مگر یہ اس وقت ممکن ہوتا ہے جب یہ وائرس کسی چیز یا سطح پر ہو اس بارے میں معلوم نہیں ہے ہ جب یہ انسانی جسم کے اندر چلا جاتا ہے تو پھر کیا ہوتا ہےجراثیم کش ادویات پینے سے یا اس کا انجیکشن لگانے سے موت کا خطرہ پیدا ہوتا ہےان خدشات کی بنیاد پر کہ لوگ اسے اچھا سمجھ کر استعمال کریں گے اور اموات ہو سکتی ہیں ڈاکٹرز نے لوگوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ جراثیم کش ادویات پینے یا ان کا انجیکشن لگانے سے گریز کریں ارٹ فورڈ شائر یونیورسٹی میں زہریلے مادوں سے متعلق مہارت رکھنے والے پروفیسر راب چِلکوٹ کا کہنا ہے کہ وائرس کو غیر مؤثر کرنے کی غرض سے گردش کرنے والے خون میں بلیچ یا جراثیم کش محلول کے انجیکشن سے ممکنہ طور پر انتہائی زیادہ اور ناقابل تلافی نقصان ہونے کا اندیشہ موجود ہے جس میں شاید بہت بھیانک موت کا امکان بھی موجود رہتا ہےان کے مطابق اس سے خلیوں کے اندر موجود وائرل زرات پر بھی اثر نہیں پڑے گالائیسول اور ڈیٹول جیسے جراثیم کش محلول بنانے والی کمپنی ریکٹ بینکیسر نے صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد ایک وضاحت جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’کسی بھی حالت میں اور کسی بھی طریقے سے ہماری جراثیم کش مصنوعات کو انسانی جسم کے اندر نہ جانے دیا جائے 

دوسرا دعویٰ
میں نے کہا کہ آپ روشنی جسم کے اندر ڈال سکتے ہیں، ایسا آپ جلد کے راستے کر سکتے ہیں یا کسی اور طریقے سے بھی۔ اور میرا خیال ہے آپ نے کہا کہ آپ بھی یہ ٹیسٹ کرنے جا رہے ہیں۔ تو پھر ہم دیکھ لیں گے، لیکن روشنی کے بارے میں یہ نظریہ، کہ یہ کیسے ایک منٹ میں کسی چیز کو مار دیتی ہے، یہ بہت بڑی بات ہےصدر ٹرمپ نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ’الٹرا وائلٹ شعاعوں یا بہت تیز روشنی میں رکھنے سے اس وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہےاس بات کے کچھ شواہد موجود ہیں کہ عام طور پر زمین کی سطح پر وائرسز سورج کی روشنی سے جلدی مر جاتے ہیں۔ تاہم ہمیں ابھی تک اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ کتنے عرصے تک اور کتنی حد تک انھیں الٹرا وائلٹ شعاعوں کے سامنے رہنا ہوگا تاکہ کچھ اثر سامنے آئےایک بار پھر یہ واضح رہے کہ یہ صرف متاثرہ اشیا اور سطحوں کے لیے ہے نہ کہ اس بارے میں جب وائرس آپ کے جسم کے اندر داخل ہو تو کیا ہوتا ہےجس وقت یہ وائرس آپ کے جسم کے اندر سرائیت کر جاتا ہے تو پھر الٹرا وائلٹ شعاعوں سے آپ کی جلد پر کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گاکِنگز کالج لندن میں فارماسوٹیکل میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر پینی وارڈ کا کہنا ہے کہ ’الٹرا وائلٹ شعاعیں اور زیادہ حرارت سطح پر وائرس کو مارنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ تاہم نہ تو سورج میں بیٹھنے اور اور نہ ہی زیادہ حرارت اس وائرس کا کچھ بگاڑ سکتی ہے جو مریض کے جسم کے اندر اعضا تک سرائیت کر گیا ہو وائٹ ہاؤس کی پریس ریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کووڈ 19 کے لیے غیر تصدیق شدہ علاج کا مشورہ دیا جس میں جسم پر چمکنے والی زبردست روشنی' کا استعمال شامل ہےلیکن اسی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کی سربراہ ڈاکٹر ڈیبرا برکس نے کہا کہ انھوں نے اس بات کے کوئی شواہد نہیں دیکھے کہ حرارت سے یہ وائرس مر سکتا  اہم اس سے قبل محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری کے مشیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ولیم برائن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ حکومتی سائنسدانوں کو پتہ چلا ہے کہ الٹرا وائلٹ شعاعیں اس جرثومے پر زبردست طریقے سے اثرانداز ہوتی ہیں جس سے یہ امید ملتی ہے کہ موسم گرما میں اس کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہےانھوں نے کہ ہمارا آج تک کا سب سے حیرت انگیز مشاہدہ یہ ہے کہ شمسی روشنی وائرس پر اثرانداز ہوتی ہےہم نے درجہ حرارت اور نمی دونوں کے ساتھ یہ اثر دیکھا ہے، جہاں درجہ حرارت اور نمی میں اضافہ وائرس کے لیے کم کم فائدہ مند ثابت ہوتا ہےلیکن امریکی حکومت کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق جائزے کے لیے جاری نہیں کی گئی جس کی وجہ سے آزاد ماہرین کے لیے اس پر تبصرہ کرنا مشکل ہوگیا ہے کہ یہ طریقہ کار کتنا مؤثر ہو گا۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Urdu News Updates دنیا کی معروف ترین نجومی بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟

Urdu News Updates ویتنام نے ایسا کیا کیا کہ وہاں ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا"