Urdu News Updates سٹار بلے باز بابر اعظم کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔

 پاکستانی سٹار بلے باز بابر اعظم کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔



کرونا وائرس کے باعث پاکستانی سٹار بلے باز بابر اعظم کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی برطانیہ میں موجودہ حالات کے پیشِ نظر پاکستانی کرکٹر سمرسیٹ کاؤنٹی کرکٹ کے ساتھ معاہدے کے مطابق وہ 28 مئی سے لے کر 3 جولائی تک دستیاب ہوں گے اور اس دوران وہ T20 بلاسٹ سمیت کاونٹی چیمپئن شپ کے میچز میں شکرکت کرنے کے اہل ہوں گے لیکن انگلش کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث یکم جولائی تک ملک میں ہونے والی کرکٹ کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی سیریز کے بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جس کا آغاز جولائی کے شروع میں ہو رہا ہے بابر اعظم گزشتہ برس سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں52.4 کی اوسط سے 578 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے تھے جس میں 102 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز بھی شامل تھی۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Urdu News Updates دنیا کی معروف ترین نجومی بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟

Urdu News Updates ویتنام نے ایسا کیا کیا کہ وہاں ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا"