Urdu News Updates کا پہلا انسانی تجربہ ناکام

چین کا پہلا انسانی تجربہ ناکام


corona virus pakistan update


کورونا وائرس: چین میں 'رمڈیسیور نامی 'دوا کا پہلا انسانی تجربہ ناکام۔ امریکہ میں اس دوا کی ناکامی کی خبر کے بعد ملک کی تینوں بڑی سٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی اس وقت دنیا میں سب سے اہم سوال ایک ہی ہےکورونا وائرس کی ویکسین کب تک تیار ہوگی دنیا بھر کے سائنسدان اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں اور آئے دن نئی چیزیں دریافت ہو رہی ہیں

تاہم اس حوالے سے کوئی اچھی خبر ملنے میں ابھی وقت لگے گا کیوں کہ کورونا وائرس کے خلاف تیار کردہ ایک ممکنہ دوا کا پہلا طبی تجربہ ناکام ہو گیا ہے

'رمڈیسیور نامی' دوا کے حوالے سے بڑے پیمانے پر لوگ پُرامید تھے کہ یہ 'کووڈ 19 وائرس 'کا علاج کرنے میں کامیاب ہو گی دوا تجربے کے بارے میں ہمیں کیا معلوم ہے
'عالمی ادارہِ صحت 'کی جانب سے حادثاتی طور پر شائع کر دی جانے والی کچھ دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ اس دوا کا
 چین میں کیا گیا تجربہ ناکام رہا ہےدستاویز میں لکھا ہوا ہے کہ اس دوا سے نہ تو مریضوں کی حالت میں کوئی بہتری آئی اور نہ ہی اس کے استعمال سے مریض کے خون میں اس وائرس کی مقدار کم ہوئی ہےادھر اس دوا کو تیار کرنے والی 'گلیڈ سائنسز نامی امریکی کمپنی 'کا کہنا ہے کہ اس دستاویز نے اس تجربے کو درست انداز میں پیش نہیں کیا ہےتجربہ ناکام ہونے کی خبر اس وقت پھیلی جب 'عالمی ادارہِ صحت 'نے اس کی تفصیلات اپنے 'کلینکل ٹرائل ڈیٹا بیس 'میں ڈال دی تھیں مگر پھر اسے ہٹا دیا گیا'ڈبلیو ایچ او 'نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس ٹرائل کو غلطی سے ڈیٹا بیس میں ڈال دیا گیا تھااس دستاویز میں بتایا گیا کہ محققین نے '237 مریضوں 'میں سے '158 کو دوا اور 79 'کو پلسیبو دیا ایک ماہ کے بعد دوا لینے والوں میں مرنے والوں کا تناسب 13.9 فیصد تھا اور پلسیبو لینے والوں میں مرنے والوں کی شرح 12.8 فیصد رہی اس تجربے کو دوا کے منفی اثرات کی وجہ سے روک دیا گیاتحقیق کے خلاصے میں کہا گیا ہے کہ ’رمڈیسیور کا کسی کلینکل یا وائرولوجیکل فوائد سے کویی تعلق نہیں ہے'امریکہ میں اس دوا کی ناکامی کی خبر کے بعد ملک کی تینوں بڑی سٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

Urdu News Updates دنیا کی معروف ترین نجومی بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟

Urdu News Updates ویتنام نے ایسا کیا کیا کہ وہاں ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا"