Urdu News Updates رمیز راجہ کا کرکٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ
رمیز راجہ کا کرکٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ
قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کرکٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرگرمیاں بحال نہ ہوئیں تو بورڈز زیادہ دیر تک بقا کی جنگ نہیں لڑسکیں گے اپنے یوٹیوب چینل پرایک ویڈیو میں 57 سالہ رمیز راجہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی پر ایک جمود کی کیفیت طاری ہے میرے خیال میں اس صورتحال میں کرکٹ بورڈز زیادہ دیر تک بقا کی جنگ نہیں لڑسکیں گےاگر کرکٹ ہی نہیں ہوتی تو ان کیلیے ملازمین کی تنخواہیں دینا اور دیگر اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا جائیگاپی سی بی کو دیگر بورڈز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کوئی ایسا حل نکالنا چاہیے کہ کم از کم بند دروازوں کے پیچھے ہی کرکٹ ممکن ہوسکےانہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کا ویکسین کی تیاری تک کوئی موثر حل نہیں نکلے گا فی الحال سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے سمیت تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ہی سب کی بھلائی ہے دوسری جانب معیشت کا پہیہ جام رکھنے سے بھی بے پناہ مسائل پیدا ہوں گے کسی بھی ملک کیلیے مسلسل لاک ڈاؤن تباہ کن ثابت ہوسکتا ہےپاکستان کی حکومت صنعتوں کو فعال کرنے کی کوشش کررہی ہے میرے خیال میں کرکٹ انڈسٹری کو بھی بحال ہونا چاہیے۔۔۔
Comments
Post a Comment