Urdu News Updates ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس کا خط اور تحفہ

Urdu News Updates ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس کا خط اور تحفہ


آسکر ایوارڈ یافتہ نامور ہالی ووڈ اداکار و ٹی وی میزبان ٹام ہینکس نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک مداح کو کورونا برانڈ کا ٹائپ رائٹر اور ایک خط تحفے میں بھیج دیا۔ہالی ووڈ اداکار نے اپنے اس 8 سالہ مداح کو یہ تحفہ اس لئے بھیجا کیونکہ اس نوجوان نے اپنے ایک خط میں اداکار کو بتایا تھا کہ اس کا نام کورونا ہے اور اس نام کی وجہ سے اسے سکول میں تنگ کیا جاتا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق 8 سالہ آسٹریلوی نوجوان کورونا ڈی وریز نے اداکار اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کے نام یہ خط اس وقت تحریر کیا جب وہ آسٹریلیا کے شہر کوئینز لینڈ میں کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔اپنے خط میں اس بچے نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا

اس بچے نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ میں نے خبروں میں سنا کہ آپ اور آپ کی اہلیہ دونوں کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں

اس نے مزید لکھا کہ مجھے اپنا نام بیحد پسند ہے لیکن سکول میں مجھے کورونا وائرس بول کر پریشان کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے میں اداس ہوں اور مجھے غصہ بھی آرہا ہےاس بچے کے خط کے جواب میں ٹان ہینکس نے بھی اس کے نام ایک خط بھیجا جس میں انہوں نے لکھا کہ ان کا خط ریٹا اور انہیں بیحد پسند آیاانہوں نے مزید لکھا کہ پہلی بار کسی ایسے فرد کا پتا چلا جس کا نام کورونا ہےیہ سورج کے گرد دائرہ بنائے تاج جیسا ہے

ٹام نے کورونا برانڈ والے ٹائپ رائٹر کو جسے وہ خود قرنطینہ میں استعمال کرتے رہے، بطور تحفہ کورونا ڈی وریز کو بھیج دیا۔انہوں نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ میرے خیال میں یہ ٹائپ رائٹر آپ کو جچے گا میں اسے گولڈ کوسٹ لے کر گیا تھا اور اب یہ (آسٹریلیا میں) آپ ہی کو واپس چلا گیا ہے کسی بڑے سے پوچھیں کہ اسے کیسے استعمال کرتے ہیں اور پھر اس سے مجھے جوابی خط لکھیں۔ٹائم ہینکس نے آخر میں لکھا کہ میں اب آپ کا دوست ہوں"

Comments

Popular posts from this blog

Urdu News Updates دنیا کی معروف ترین نجومی بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟

Urdu News Updates ویتنام نے ایسا کیا کیا کہ وہاں ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا"