Urdu News Updates کاروبار کرنے والوں کی قسمت جاگ گئی
کاروبار کرنے والوں کی قسمت جاگ گئی
![]() |
Add caption |
سعودی عرب میں کرفیو اور لاک ڈاؤن سے آن لائن کاروبار کرنے والوں کی قسمت جاگ گئیمملکت میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ میں 400 فیصد اضافہ ہو چکا ہے
سعودی مملکت میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے باعث کئی ہفتوں سے لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے دُکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔ اس صورت حال کے باعث آن لائن کاروبار کرنے والوں کی قسمت خوب چمک اُٹھی ہے۔ مملکت میں آن لائن شاپنگ میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ میں 400 فیصد کا ناقابل یقین اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بہت سے علاقوں میں کرفیو جیسی صورتحال غیر معمولی ہے اور یہی وجہ سامان کی ترسیل میں تاخہی ہے۔
سعودی عرب میں کرفیو اور لاک ڈاؤن سے آن لائن کاروبار کرنے والوں کی قسمت جاگ گئی
مملکت میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ میں 400 فیصد اضافہ ہو چکا ہے
2020 سعودی مملکت میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے باعث کئی ہفتوں سے لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے دُکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔ اس صورت حال کے باعث آن لائن کاروبار کرنے والوں کی قسمت خوب چمک اُٹھی ہے مملکت میں آن لائن شاپنگ میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ میں 400 فیصد کا ناقابل یقین اضافہ ہوا ہے
وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بہت سے علاقوں میں کرفیو جیسی صورتحال غیر معمولی ہے اور یہی وجہ سامان کی ترسیل میں تاخیر میں آڑے آ رہی ہے
اُردو نیوز کے مطابق آن لائن شاپنگ میں یک دم اس قدر اضافہ کے باعث مختلف قسم کی 30 ہزار شکایات بھی درج کرائی گئی ہیں جن میں اکثریت سامان کی فراہمی میں تاخیرکی اطلاعات ہیں
وزارت تجارت کی جانب سے صارفین کے اس مسئلے سے نمٹنے اور بروقت ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں سعودی عرب مانیٹری ایجنسی کے قواعد کے مطابق خریدار کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سامان کی بروقت فراہمی نہ ہونے کے سبب اپنی رقم واپس لے سکتا ہے اگر اس نے آن لائن ادائیگی کر دی ہے تو 14 دن کے اندر پیسے اس کے اکاونٹ میں واپس آ جائیں گے
قومی تجارتی پروگرام اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ 10 مئی 2020 تک تمام منی مارٹ میں آن لائن ادائیگیوں کے ذریعے اشیاء دستیاب ہوں۔اس کے ساتھ یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ دیگر مزید تجارتی خدمات اگست 2020 تک ان لائن ادائیگی کی سہولیات مہیا کردیں گی۔وزارت تجارت کی نگران ٹیمیں سپر مارکیٹوں کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں اور قبل ازیں 89 ہزار سے زائد تفتیشی دورے بھی کر چکی ہیں جس میں تجارتی قانونی خلاف ورزیوں پر 9 ہزار جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں "دریں اثناء وزارت داخلہ کی جانب سے کیٹرنگ سروس ریستوانوں اور فوڈ ڈیلیوری گاڑیوں کو ان لائن خدمات پیش کرنے کے لیے کرفیو اوقات میں نرمی کر کے گاہکوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سحری کے تین بجے تک کا وقت دیا گیا ہے
Comments
Post a Comment