Urdu News Updates امریکی ریاست کے گورنر نے نیا انکشاف کردیا
امریکی ریاست کے گورنر نے نیا انکشاف کردیا
امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومونے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ریاست میں کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ یورپ سے آیا ہے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے سفری پابندیوں میں تاخیر سے کام لیا جس کی وجہ سے وائرس کو پھیلنے کا موقع ملا
برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق گورنر نیویارک نے ایک یونیورسٹی کی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مارچ کو جب پہلا کورونا کیس رجسٹرڈ ہوا تو اس وقت تک دس ہزار نیویارکرز کا اس وائرس سے ٹکراو ہوچکا تھااور اس کا ذریعہ یورپی ملک اٹلی تھا امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومونے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ریاست میں کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ یورپ سے آیا ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے سفری پابندیوں میں تاخیر سے کام لیا جس کی وجہ سے وائرس کو پھیلنے کا موقع ملا
برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق گورنر نیویارک نے ایک یونیورسٹی کی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مارچ کو جب پہلا کورونا کیس رجسٹرڈ ہوا تو اس وقت تک دس ہزار نیویارکرز کا اس وائرس سے ٹکراو ہوچکا تھااور اس کا ذریعہ یورپی ملک اٹلی تھا
انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے دوفروری کو اس وائرس کے پھیلاو کے ایک ماہ سے بھی زائد عرصے کے بعد پہلے چین اور پھر یورپ سے سفری پابندیوں کااعلان کیالیکن تب تک یہ وائرس بری طرح امریکا میں پھیل چکا تھا
انہوں نے کہا کہ ہم نے چین کیلئے اپنا داخلی دروازہ بند کردیا جو کہ صحیح تھا مگر پچھلے دروازے کو دوسرے ممالک کیلئے کھلا رکھا حالانکہ اس وقت تک وائرس دنیا کے مختلف کونوں تک پہنچ چکا تھا
انہوں نے کہااس وائرس سے لڑنے کیلئے انہوں نے کسی بھی امریکی ریاست سے بڑھ کر تیزی دکھائی اور انیس دنوں کے اندر مکمل ڈاون کی
Comments
Post a Comment