Urdu News Updates سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی

سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی


Urdu News Updates
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں سحری کے اوقات میں دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا گیا ہےکورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ ناگزیر ہے اس لئے پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے"
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سحری کے اوقات میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک دودھ دہی کی دکانوں کریانہ  سٹوروں تندوروں اور بیکریوں کوکھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی جب کہ گروسری اسٹورز، کریانہ اسٹورز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز و سپر مارکیٹس صرف گروسری پھل اور سبزیوں کے سیکشن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے""
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آپٹیشنز شاپس، بیکریاں، زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپس بھی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، اور زرعی مشینری کی ورکشاپس، اسپیئر پارٹس کی شاپس اور وینڈرز کو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ دودھ دہی کی دکانیں، پولٹری فارمز اور گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں پبلک ٹرانسپورٹ مارکیٹیں شاپنگ مالز ریسٹورنٹس اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے مساجد کے لئے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گامقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی

Comments

Popular posts from this blog

Urdu News Updates دنیا کی معروف ترین نجومی بابا وانگا نے کئی برس قبل 2020کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی تھی؟

Urdu News Updates ویتنام نے ایسا کیا کیا کہ وہاں ایک بھی شخص ہلاک نہیں ہوا"